بالی ووڈ ہیروز رات کو میرے کمرے میں آنے کی کوشش کیا کرتے تھے، ملیکہ شراوت 

اداکارسوچتے تھے اگر وہ اسکرین پر بولڈ کردارکرسکتی ہیں تو آف اسکرین بھی کرسکتی ہیں

Oct 26, 2024 | 11:04:AM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے انکشاف کیاہے کہ بالی ووڈ ہیرو رات کو میرے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کیا کرتے تھے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ملیکہ شراوت نے اپنے ابتدائی دنوں میں فلم انڈسٹری میں درپیش مشکلات کا کھل کر ذکرکرتے ہوئے  انکشاف کیا کہ کچھ بالی ووڈ ہیروز رات کے وقت انہیں فون کر کے ملاقات کی درخواست کیاکرتے تھے اور ان کے بولڈ کرداروں کو ذاتی حدیں پار کرنے کا جواز بناتے تھے۔

ملیکہ شراوت  نے کہا کہ اداکار سوچتے تھے کہ اگر وہ اسکرین پر بولڈ کردار نبھا سکتی ہیں تو آف اسکرین بھی ان کے ساتھ سمجھوتا کر سکتی ہیں،کچھ ہیروز نے انہیں رات کے وقت اپنے کمروں میں آنے کے لیے کہا، جس پر انہوں نے سوال کیا کہ "رات میں کیوں؟" توان کا جواب ہوتا تھا کہ "تم بولڈ سین کرتی ہو تو رات میں ملنے میں کیا مسئلہ ہے؟"

ایک ناخوشگوار تجربے کا ذکر کرتے ہوئے ملیکہ شراوت نے بتایا کہ دبئی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اداکار نے ان کے کمرے کے دروازے پر آدھی رات کو دستک دی اور اندر آنے کی ضد کی جسے انہوں نے سختی سے رد کردیا، اس واقعہ کے بعد اس اداکار نے ملیکہ کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کیا۔

ملیکہ شراوت نے 2002 میں فلم "جینا صرف میرے لیے "سے بالی ووڈ میں قدم رکھاتھا،تاہم 2004 میں ریلیزہونےوالی فلم "مرڈر" سے شہرت حاصل کی،انہوں نے پیار کے سائیڈ افیکٹس، ویلکم اور خواہش جیسی فلموں کے علاوہ ہالی ووڈ فلموں ہِس اور پولیٹکس آف لو میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے،وہ جلد دوبارہ اسکرین پر واپس آرہی ہیں اس فلم میں راجکمار راؤ اور تِرپتی ڈمری بھی شامل ہیں۔

 

مزیدخبریں