شاباش پاکستان،انگلینڈ کو 9 وکٹو ں سے شکست،قومی ٹیم نے سیریز بھی جیت لی
پہلی مرتبہ کسی پاکستانی فاسٹ بائولر نےٹیسٹ میں بائولنگ نہیں کی ،انگلینڈ کو9سال بعد سیریز ، 20 سال بعد پاکستان میں ہرایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان نے 44 ماہ بعد ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لیا
قومی ٹیم نےراولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کونووکٹوں سے شکست دی ا۔انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگزمیں صرف ایک سو بارہ رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔پاکستان کو جیت کیلئےصرف چھتیس رنزکا ہدف ملا تھا،جو پاکستان نے ایک وکٹ پرحاصل کیا،عبداللہ شفیق 5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،شاہ مسعود کے 6 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے،صائم ایوب 8رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستان کسی فاسٹ بولر نے میچ میں بولنگ نہیں کی۔پاکستان کےساجد خان نے میچ میں 10 جبکہ نعمان نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے انگلینڈ کو نو سال بعدسیریز سے شکست دی ہے جبکہ 20 سال بعد انگلینڈ کو اپنی ہوم گراؤنڈ پر ہرایا ہے۔
2015 میں پاکستان نے یو اے ای میں انگلینڈ کو دو صفر سے شکست دی تھی،یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے 2015 کی سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
پاکستان نے 3 سال بعد ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کی،پاکستان نے فروری 2021 میں جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست دی تھی۔