وفاقی وزیرداخلہ کا فائرنگ سے شہید سب انسپکٹر کو خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےتھانہ کرپا کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے شہید سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق و فاقی دارلحکومت کے تھانہ کرپا کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر حیدر شاہ جاں بحق ہوگئے،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر حیدر شاہ جاں بحق ہوئے جبکہ واقعہ سب انسپکٹر کے گھر کے باہر پیش آیا۔
حیدر شاہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
جس کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
محسن نقوی نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ ملزمان کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے ، شہید پولیس سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق
وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شہید کے خاندان کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے جو بطریق احسن ادا کریں گے۔