مرغی کا گوشت سستا ، انڈے مزید مہنگے ہوگئے

Oct 26, 2024 | 11:52:AM
مرغی کا گوشت سستا ، انڈے مزید مہنگے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں مرغی کا گوشت سستا جبکہ انڈے مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی ہو گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 569 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز گوشت 577 روپے کلو فروخت ہوا، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کی کمی ہو گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر کی پرچون قیمت 393 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 379 پر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں ڈینگی بے قابو ،کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟اعداد و شمار جاری

دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید  2 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 313 روپے تک پہنچ گئی ہے۔