سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں،سعودی عرب کا دونوں ممالک پر زور

Oct 26, 2024 | 11:52:AM
سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اس کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے فریقین پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو کم کریں۔
سعودی عرب نے خطے میں جاری فوجی تنازعات کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔
سعودی عرب نے عالمی برادری اور بااثر اور فعال فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنا کردار اور ذمہ داریاں ادا کریں۔

ضرورپڑھیں:ایران کااسرائیلی فضائی حملوں کوناکام بنانے کادعویٰ،بہت کم نقصان ہوا

یاد رہے کہ اسرائیل نے ایران پر جوابی وار کرتے ہوئے ایران کی تنصیبات پر بمباری کی ہے ،ایران نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔اسرائیل نے ایران کو خبر دار کرتے ہوئے ایرانی بمباری کا جواب قرار دیا ہے۔