جسٹس یحییٰ آفریدی 30ویں چیف جسٹس آف پاکستان،حلف اٹھالیا
ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے ان سے بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھالیا،وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس ہیں۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ا ن سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،وزیراعلٰٰی پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، گورنر کے پی فیصل کریم، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔
سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔
26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کیلئے نامزد کیا تھا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کاکہناہےوہ پاکستان کے عوام کے لیے قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ ریاست کے تین ستونوں کی خودمختاری کا اصول کامیاب ہو۔