(حاشر احسن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔
اسپیشل جج سنٹرل اسلام آبادشاہ رخ ارجمند کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں گزشتہ پیشیوں پر بھی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی تھی۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر گزشتہ سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی تھی۔