ریاست کےلیے خطرہ بننے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،اسرائیل

ایران نے اسرائیل پر اپنے حالیہ حملوں کی قیمت ادا کی، ترجمان اسرائیلی افواج ڈینیئل ہیگری

Oct 26, 2024 | 12:56:PM

(24نیوز)اسرائیلی افواج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری نے  کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر اپنے حالیہ حملوں کی قیمت ادا کی ہے۔

اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان ڈینیئل ہیگری نے ایک بیان میں کہاہے کہ اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنا کر حملے کیے،ان اہداف میں میزائل بنانے کی تنصیبات،زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور دیگر فضائی صلاحیتیں شامل ہیں۔اسرائیل نے ان مقامات کا انتخاب ممکنہ اہداف کی فہرست "براڈ ٹارگٹ بینک" سے کیا ہے اور وہ اس فہرست میں سے اضافی اہداف کا انتخاب کرکے ضرورت پڑنے پر ان پر بھی حملہ کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک واضح پیغام ہے کہ جو لوگ اسرائیلی ریاست کے لیے خطرہ بنیں گے انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر 200 کے قریب بیلسٹک میزائل داغے تھے جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو ایران مزید حملے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی تھم نہ سکی،14 بچوں سمیت مزید 38 فلسطینی شہید

اس سے قبل رواں سال اپریل میں شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر ہونےوالے حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی جانب ڈرونز اور میزائل بھی داغے تھے۔

مزیدخبریں