الو ارجن کی "پشپا 2" نے ریلیز سے قبل ہی 1200 کروڑکمالیے

فلم تیلگو، ہندی، تامل، کنڑ، ملیالم اور بنگالی زبانوں میں ریلیز ہوگی

Oct 26, 2024 | 13:59:PM

(ویب ڈیسک)الو ارجن کی فلم "پشپا 2" نے ریلیز سے قبل ہی 1200 کروڑ کابزنس کرکے تاریخ رقم کردی،فلم آن لائن مووی اسٹریمنگ سروسزپرتیلگو، ہندی،  تامل، کنڑ، ملیالم اور بنگالی زبان میں ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارتی سپراسٹار الو ارجن کی فلم "پشپا 2:دی رول"  ریلیز سے قبل ہی 120 ملین ڈالر(تقریباً 1200 کروڑ روپے کما چکی ہے،حالانکہ فلم کی ریلیز میں ایک ماہ باقی ہے۔

 "پشپا 2" نے بھارت میں اپنے تھیٹر رائٹس کی فروخت سے 60 ملین ڈالر اور بین الاقوامی حقوق کی فروخت سے 15ملین ڈالر کمائے ہیں، اس کے علاوہ نیٹ فلکس نے فلم کے OTT اسٹریمنگ حقوق کو33 ملین ڈالرمیں خریدا ہے، جبکہ سیٹلائٹ اور میوزک رائٹس نے بالترتیب10 ملین ڈالراور 8ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔

میثری مووی میکرز کے پروڈیوسر روی شنکر کاکہناہے کہ غیر تھیٹر بزنس میں فلم نے 51ملین ڈالرسے زائد کی آمدنی حاصل کی ہے،تھیٹرل سیلز کو شامل کرنے کے بعد مجموعی تخمینہ 120 ملین ڈالرسے زائد بنتا ہے۔

فلم کی ابتدائی ریلیزکی تاریخ 15 اگست تھی مگر شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن میں تاخیر کی وجہ سے اسے 5 دسمبر تک مؤخر کر دیا گیا،یہ فلم تیلگو، ہندی، تامل، کنڑ، ملیالم، اور بنگالی زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ ہیروز رات کو میرے کمرے میں آنے کی کوشش کیا کرتے تھے، ملیکہ شراوت

"پشپا 2" میں الو ارجن اپنے مشہور کردار میں واپس آ رہے ہیں جبکہ مخالف کردار ایس پی بھنور سنگھ شیکھوت کا کردار فہد فاصل ادا کر رہے ہیں، پہلی فلم میں پشپا کی بیوی سریولی کے کردار میں راشمیکا مندانا بھی اس سیکوئل میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں