آئینی ترمیم سے ہم نے چور دروازوں کو بند کردیا: رانا ثنا اللہ

Oct 26, 2024 | 14:49:PM

(24 نیوز) مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب ہمیں حکومت ملی تو پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ تھا،ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو ایک سازش کا شکار کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو ٹارگٹ کر کے حکومت گرائی گئی،منتخب حکومت گرانے سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا،پی ٹی آئی حکومت میں ترقی کرتا پاکستان تنزلی کی جانب چلاگیا۔

 4 ماہ قبل بھی ملک کی صورتحال ایسی ہی تھی،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ آئینی ترمیم سے اب پاکستان کو چور دروازوں سے نشانہ نہیں بنایا جائیگا،آئینی ترمیم کے ذریعے ہم نے چور دروازوں کو بند کر دیا ہے۔

ن لیگ نے توانائی بحران پر قابو پا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،جلد معاشی بحران پر قابو پالیں گے ۔

مزیدخبریں