دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

Oct 26, 2024 | 14:55:PM

(24 نیوز) 2  روز سے مسلسل کمی کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت  میں 1 ہزار 714 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے قیمت 2748 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :  10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے مزید مہنگے

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے کی سطح پر برقرار ہے، دس گرام چاندی کی قیمت 2872.08 روپے کی سطح پر ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں  800 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئے تھی۔

مزیدخبریں