ودیا بالن مادھوری کےساتھ رقص کرتے ہوئے اسٹیج پر گرگئیں
ہمیشہ سے مادھوری کےساتھ ڈانس کرنا چاہتی تھیں خواب پورا ہونے پر بہت خوش ہوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن ممبئی میں ایک تقریب کے دوران رقص کرتے ہوئے اسٹیج پر گرگئیں،تاہم انہوں نے کمارت مہارت سے خود کوسنبھالتے ہوئے رقص جاری رکھا۔
ودیا بالن اسٹیج پرمادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنی نئی فلم ’’بھول بھلیاں 3‘‘ کے گانے ’’آمی جے تومار‘‘ پر رقص کررہی تھیں کہ اچانک لڑکھڑا کر گرگئیں،تاہم انہوں نے نہایت خوب صورتی سے خود کو سنبھالتے ہوئے رقص جاری رکھا، ایسے میں مادھوری ڈکشٹ بھی رقص کرتے ہوئے ان کی مدد کو آئیں جس سے ناظرین کو ڈانس میں جھول محسوس نہیں ہوا۔
ودیابالن کے ڈانس کے دوران گرنے کا منظر ایک فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کی صورت میں پوسٹ کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ودیا کے گرنے اور خود کو سنبھال کر رقص جاری رکھنے پر مداح متاثر ہوکر داد دے رہے ہیں۔
ودیابالن کی پرفارمنس پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے کمنٹس کیے کہ واہ،اس نے اپنے آپ کو کیسے سنبھالا جب وہ نیچے گرگئی اور پرفارمنس بھی مکمل کرلی، بہت خوب!۔ ایک تبصرے میں لکھا گیامادھوری کی ہدایت کاری میں مہارت، جب وہ زوال کے بعد اسٹیپس بھول گئیں۔
ودیا بالن کے ڈانس میں گرنے اور مادھوری کی سپورٹ پر مداحوں نے مادھوری ڈکشٹ کی بھی تعریفیں کی ہیں۔
ودیا بالن نے اس بارے میں کہاہے کہ وہ ہمیشہ مادھوری کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی تھیں، جب سے ان کا مشہور گانا ’’ایک دو تین‘‘ آیا تھا،آج مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کرنے کا میرا خواب پورا ہوا، یقیناً میں گرگئی تھی لیکن جس طرح انہوں نے اس سیچویشن کو ہینڈل کیا وہ واقعی مادھوری ڈکشٹ ہیں۔
"بھول بھلیاں 3" کی کہانی اپنی دو ابتدائی فلموں کی طرح ہارر اور کامیڈی کا امتزاج ہے جس کے ہدایت کار انیس بزمی اور پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں، فلم میں مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ ودیا بالن، کارتک آریان، ترپتی ڈمری، راجپال یادیو اور سنجے مشرا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
فلم "بھول بھلیاں 3" یکم نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔