سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 4 نومبرکو ہوگا

Oct 26, 2024 | 15:32:PM

(احسن عباسی) سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 4 نومبرکو ہوگا، جس میں  مانیٹری پالیسی کمیٹی معاشی اعدا د وشمار کا جائزہ لے گی۔

تفصیلات کے  مطابق سٹیٹ بینک ٹاپ لائن ریسرج نے مانیٹری پالیسی پر سروے رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق سروے میں 85 فیصد کی رائے میں شرح سود میں 2 فیصد کمی کی توقعات ہیں، 30 فیصد کی رائے میں شرح سود میں 2.50 فیصد کمی جبکہ  85 فیصد میں سے 8 فیصد کی رائے میں شرح سود میں 3 فیصد تک کمی کی توقع کی۔

رپورٹ میں مز یدبتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح ستمبر 24 میں 44 ماہ کی کم سطح 6.90 فیصد پر آچکی ہے ، اکتوبر 24 میں بھی مہنگائی کی شرح 6.50 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے ،ستمبر 23 کے مقابلے ستمبر 24 میں مہنگائی کی شرح میں کمی اجناس کی قیمت میں کمی کی وجہ بنی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی  دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : معیشت درست سمت پر گامزن، مہنگائی کم اور معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں, گورنر سٹیٹ بینک

مہنگائی کی رفتار کم ہونے پر ایک سال سے 22 فیصد کی بلند شرح سود میں کمی آنا شروع ہوئی ، رپورٹ کے مطابق  اب تک سٹیٹ بینک نے شرح سود 4.50 فیصد کم کرکے 17.50 فیصد کرچکا ہے ، اگر 2 فیصد شرح سود میں کمی ہوئی تو شرح سود گھٹ کر 15.50 فیصد ہوجائے گا، سروے میں رائے ہے کہ جون 2025 تک شرح سود 13 سے 14 فیصد پر آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق  مالی سال 2025 میں مہنگائی کی اوس شرح 7 سے 8 فیصد رہنے کی توقعات ہیں ، سروے میں 98 فیصد شرح سود میں کمی کی رائے دی ہے ،سروے میں صرف 2 فیصد شرح سود 17.50 فیصد پر برقرار دیکھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں