سارہ خان کو شوہرفلک شبیر نے قیمتی تحفہ دے کر حیران کردیا
فلک شبیر اورسارہ خان جولائی 2020ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،انکی بیٹی عالیانہ بھی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ سارہ خان کاشمارٹی وی کی خوب صورت اداکارائوں میں ہوتاہے جنہیں شناخت حاصل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگاکیونکہ سارہ نے پہلے پہل ملنے والے مواقع ضائع نہیں جانے دیئے،وہ دلکش شخصیّت کے ساتھ ساتھ بااخلاق بھی ہیں,ان کے شوہرگلوکار فلک شبیرانہیں پھولوں کے تحائف اکثردیتے رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی اہلیہ کوایک قیمتی تحفہ دے کر حیران کردیا۔
فلک شبیر اکثر وبیشتر سارہ خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خوبصورت تحائف دیتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی وہ سوشل میڈیاپر شیئرکرتے رہتے ہیں ۔
حال ہی میں فلک شبیر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے اہلیہ سارہ خان کو تحفے میں دیا گیا فارم ہاؤس دکھایا،سارہ خان شوہر کی جانب سے دیا گیا قیمتی تحفہ دیکھ کر نہ صرف حیران رہ گئیں بلکہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کے آنسو نکل گئے۔
فلک شبیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اہلیہ کیلئے فارم ہاؤس بنوارہے تھے،اس فارم ہاؤس کو باہر سے دیہاتی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے اور اندر اسے جدید چیزوں سے آراستہ رکھا گیا ہے، فارم ہاؤس میں انگور، انجیر ، کینو اور فالسے کے درخت بھی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں برس ہی فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کو مرسڈیز بینز تحفے میں دی تھی۔
فلک شبیر اور سارہ خان نے جولائی 2020 ء میں شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی عالیانہ فلک بھی ہے۔