بھارتی سورماؤں کا غرور خاک ، ہوم ٹیسٹ سیریز میں 12 برس بعد شکست

نیوزی لینڈ نے پونے میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 113 رنز سے شکست دے دی

Oct 26, 2024 | 16:10:PM
 بھارتی سورماؤں کا غرور خاک ، ہوم ٹیسٹ سیریز میں 12 برس بعد شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیویز نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا،  بھارتی ٹیم کو ہوم سیریز میں 12 برس بعد شکست کا سامنا۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پونے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113رنز سے  ہرایا ،کھیل کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 259 رنز سکور کیے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 255 رنز بنا کر بھارت کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تا ہم بھارتی ٹیم 245 پر ڈھیر ہوگئی۔بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔