غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے سوشل میڈیا پرنکاح نامے کی تصویر لگائی ،مدیحہ امام
شادی پرمجھے بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا،میرے شوہر کو ہندو مذہب سے جوڑ دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی شہری سے شادی کرنے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ مدیحہ امام نے اداکار فیصل قریشی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انڈسٹری سمیت اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی۔
اداکارہ نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میری شادی پرمجھے بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، میرے شوہر کا تعلق انڈیا سے ہے تو لوگوں نے میرے شوہر کو ہندو مذہب سے جوڑ دیا اور لوگوں کو لگتا ہے کہ اس ملک میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔
مدیحہ امام نے کہاکہ کیا ہمارے ملک میں ایک ہی مذہب ہے؟میرے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، میں نے لوگوں کی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر نکاح نامے کی تصویر لگائی تو اس پر مجھے ذلیل کیا جارہا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، میں نے اپنے نکاح کی تصویر دکھا کر لوگوں کو سچ بتانے کی کوشش کی، سوشل میڈیا پر مجھے زیادہ تر کمنٹس برے ہی ملتے تھے، جس پر میں سوچتی تھی میں نے ایسا کیا کیا ہے؟ یہ غلط بات ہے کسی کی شکل کا مذاق بنایا جائے، نکاح جیسے پاک رشتے کا مذاق اڑایا جائے، میں نے لوگوں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، اس کے بعد میں نے توجہ دینا چھوڑ دی۔