سرجری کے کیسز میں کمی کی حیران کن وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیسے جیسے وزن کم کرنے والی ادویات مثلاً ویگووی اور زیپ باؤنڈ کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، بہت کم امریکی اب وزن کم کرنے کی سرجری کی طرف مائل ہورہے ہیں۔
ایک نئے اعداد و شمار کے مطابق اس قسم کی ادویات جو ذیابیطس اور وزن کم کرتی ہیں، کے نسخے 2022 اور 2023 کے درمیان گزشتہ سالوں کے مقابلے میں دگنی تعداد میں دیکھنے میں آئے۔
بوسٹن کے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تھامس سائی کی قیادت میں ٹیم نے رپورٹ کیا کہ اس کے برعکس اسی عرصے کے دوران میٹابولک باریٹرک سرجری کروانے والے مریضوں میں 25.6 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
جب سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے 2021 کے وسط میں ویگووی جیسی ادویات کی منظوری دی، اس کے بعد سے وزن کم کرنے والی ادویات اور متعلقہ GLP-1 ادویات جیسے اوزمپیک، منجارو اور زیپ باؤنڈ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔