لیجنڈ موسیقار استاد الطاف حسین المعروف طافو خان انتقال کرگئے

Oct 26, 2024 | 16:57:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ موسیقار استاد الطاف حسین المعروف طافو خان انتقال کرگئے۔

موسیقار استاد الطاف حسین المعروف طافو خان بلاشبہ برصغیر پاک و ہند کے عظیم موسیقارتھے جنہیں بجاطورپر"کنگ آف ردھم "قراردیاجاتاتھا،وہ موسیقی کے معروف خانوادے مزنگ گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔

موسیقار استاد الطاف حسین المعروف طافو خان کی نماز جنازہ کل 27اکتوبر بروز اتوار بعد از نماز ظہر کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہورکے قبرستان میں ادا کی جائے گی  جبکہ تدفین شہنشاہ قبرستان میں ہوگی ۔

مزیدخبریں