عدالت کا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دے دیا۔
ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں عدالت نے مختصر فیصلہ سنا دیا،جسٹس صلاح الدین پہنور نے پی ایم ڈی سی کے وکیل سے کہا کہ جہاں طاقت ور لوگ ہیں وہاں آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، آج ہی ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کریں، کیا 8 ہزار روپے فی امیدوار لئے گئے؟ یہ غریب کے لئے زیادہ ہے، بظاہر یہ امتحان کمپرومائزڈ ہوا ہے،پی ایم ڈی سی کے وکیل نے کہا کہ عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ امتحانی عمل میں شریک افراد کے موبائل فون فرانزک پر ہیں، ایک بندے نے میسیج ڈیلیٹ کئے ہوئے تھے وہ ریکور ہوئے، فزیکل ثبوت بھی ملا ہے،عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری جامعات سے احکامات لیں، پوچھ کر بتائیں کہ آئی بی اے دوبارہ ٹیسٹ لے تو سندھ حکومت کیا سہولتیں دے گی؟جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ عدالت کے حکم پر آئی بی اے کراچی سے مشاورت کرتے ہیں، سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کے حکم پر کیوں؟ یہ آپ کا کام ہے، عدالت کے حکم کی ضرورت نہیں۔