(ہاشر احسن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کو ایک ہی دن میں 2 مقدمات سے بری کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت ہوئی ، عباس شاہ سنیئر سول جج نے کی کیسز کی سماعت کی ،عدالت نے شیر افضل مروت کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا،شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے،دونوں مقدمات میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے باقی ملزمان کی حد تک کیسز کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی،ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔