(عامر شہزاد ) پشاور میں واقع تشو بنانے کے خارکانے میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے گورنر خیبر پختونخوا نے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے انڈسٹریل سٹیٹ حیات آباد کارخانہ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے،ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز گزشتہ 3 گھنٹوں سے فائر فائٹنگ کر رہے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا نےحیات آباد فیکٹری آگ بجھانے کیلئے ائیر فورس ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 20 سے زائد آپریشنل گاڑیاں زیر استعمال ہیں، ریسکیو 1122 کے 60 سے زائد اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، آگ بجھانے کے دوران متعدد فائیر فائٹرز کی حالت غیر ہوگئی۔
اس سلسلے میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کمشنر پشاور سے رابطہ بھی کیا ہے،متعلقہ حکام کو ہرممکن امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی کردی،کمشنر پشاور کی جانب سے امدادی کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ،گورنر نے متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر ہرممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔
یہ بھی پڑھیں: وین سے فرار ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور