طیاروں کی قلت ، پی آئی اے  پروازوں میں تاخیر کا سامنا 

Oct 26, 2024 | 19:04:PM
طیاروں کی قلت ، پی آئی اے  پروازوں میں تاخیر کا سامنا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)قومی ایئر لائن پی آئی اے  کی پروازوں میں طیاروں کی قلت کے باعث مسلسل تاخیر کا سلسلہ جاری  ہے ۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 تاخیر کا شکار  ہو گئی ، پرواز کو 4 بجے روانہ ہونا تھا تاحال روانہ نہیں ہوئی،مسافر کراچی ایئر پورٹ پر خوار  ہو رہے ہیں ،پی آئی اے نے مسافروں کو نیا وقت دے دیا،

مینٹینس نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کے 10 طیارے گراؤنڈ ہیں،طیارے میں کمی کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ،کراچی سے اسلام آباد جانے والی رات 8 بجے کی پرواز  پی کے 370 بھی تاخیر سے رات 10 بجے روانہ ہوگی۔
دوسری جانب سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز تاخیر کا شکار  ہے ،سیرین ایئر کی پرواز ای آر 505 شام 6 بجے روانہ ہونا تھی جو تاحال روانہ نہیں ہوئی ،سیرین ایئر انتظامیہ نے پرواز کو رات ساڑھے 9 بجے شیڈول کردیا۔