بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پر درخواست دائر 

Oct 26, 2024 | 19:45:PM

(احتشام کیانی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی سہولتیں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ایک بہت چھوٹے سیل میں مستقل بند رکھا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ورزش کی سہولت میسر نہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی کو ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی مہیا کی جائے جو واپس لی گئی ہے،آئین میں آرٹیکل 9 اور دیگر آرٹیکل مکمل طور پر نظر انداز کر دئیے گئے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے اور فوری طور پر بانی پی ٹی آئی کے حقوق بحال کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:زین قریشی نے استعفیٰ دیدیا

مزیدخبریں