پنجاب سمیت ملک کے متعدد حصوں میں دھند کا راج

Oct 26, 2024 | 19:47:PM

(روزینہ علی ) سردی کی آمد آمد ہے لیکن اس سے قبل دھندنے اپنے ڈھیرے جما لیے ہیں، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ روز بھی پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند مطلع دھندلائے رکھے گی ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے  ، پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ /ہلکی دھندکا امکان ہے  مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔

خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم چترال، دیر، سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،کمشیر ، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: ٹنڈوجام، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد 42، چھور اور میرپورخاص میں 41ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں