(24نیوز)25 اکتوبر کو ضلع لکی مروت میں مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے کو جرأت و دلیری سے ناکام بنانے والے پاک فوج کے کیڈٹ عارف اللہ شہید اپنے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔