نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

Oct 26, 2024 | 21:05:PM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات اپیا، ساموا میں  دولت مشترکہ سربرہان حکومت اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی گرمجوشی سے دعوت دی،ملاقات میں  پاکستان اور برطانیہ کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا، فریقین نے پاک برطانیہ شراکت داری کو اگلی بلندی تک لے جانے کے لیے مل کر کام کرنے پربھی  اتفاق کیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: