چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر سرپرستی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ، آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس کے بعد آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کے کیسز کیلئے 8بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں،بنچ نمبرایک چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا ،
بنچ نمبر2میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہونگے ،بنچ نمبر 3جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہوگا ،بنچ نمبر 4جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہو گا،بنچ 5جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا ،بنچ نمبر 6جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہو گا،بنچ نمبر 7جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا اور بنچ نمبر 8جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔