سندھ حکومت نے سیکریٹری ورکر ویلفیئر بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو)سندھ سرکار نے سیکریٹری ورکر ویلفیئر بورڈ سعید صحالح جمانی کو عہدے سے فارغ کردیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق سعید صحالح جمانی کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، سیکریٹری ورکر ویلفیئر بورڈ کا اضافی چارج محمد رفیق قریشی کے سپرد کیا گیا ہے ، محمد رفیق قریشی سیکریٹری محکمہ برائے محنت و افرادی قوت کے عہدے پر براجمان ہیں ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔