(آزاد نہڑیو)سندھ سرکار نے سیکریٹری ورکر ویلفیئر بورڈ سعید صحالح جمانی کو عہدے سے فارغ کردیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق سعید صحالح جمانی کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، سیکریٹری ورکر ویلفیئر بورڈ کا اضافی چارج محمد رفیق قریشی کے سپرد کیا گیا ہے ، محمد رفیق قریشی سیکریٹری محکمہ برائے محنت و افرادی قوت کے عہدے پر براجمان ہیں ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔