فیصل چودھری کو پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کو پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے باضابطہ طور پر نکال دیا گیا،فیصل چودھری نے پرانے اٹارنی پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے درخواست جمع کروا دی۔
بیرسٹر گوہر خان اور شیخ وقاص اکرم سیکرٹری جنرل کے فیصلے کے حق میں سامنے آ گئے،بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی،یہ درخواست ہماری لیگل ٹیم کی مشاورت کے بغیر جمع کروائی گئی،یہ درخواست ایک پرانے پاور آف اٹارنی کو استعمال کرتے ہوئے جمع کروائی گئی۔
بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سہولیات کیلئے پیر کے روز درخواست دائر ہو گی،کیس میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی مشاورت سے ہمارے اپنے وکلا پیش ہونگے۔
شیخ وقاص اکرم نے بیرسٹر گوہر بیان کی تائیدکرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی لیڈر شپ فیصل چودھری کے معاملے پر سیکرٹری جنرل کے ساتھ کھڑی ہے،پی ٹی آئی لیڈر شپ سلمان اکرم راجہ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زین قریشی نے استعفیٰ دیدیا