قاضی فائز عیسیٰ دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی مڈل ٹیمپل ان کے بنچ ماسٹر منتخب  

Oct 26, 2024 | 22:30:PM

(امانت گشکوری)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا،قاضی فائز عیسیٰ دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی مڈل ٹیمپل ان کے بنچ ماسٹر منتخب  ہو گئے۔

قاضی فائز عیسیٰ پہلے پاکستانی ہیں جنھیں یہ اعزار حاصل ہوا ،کنگ کونسل اور عدلیہ کے سینئر ممبران کی جانب سے قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بنچ ماسٹر منتخب کیاگیا،مڈل ٹیمپل میں اس وقت 510 معمولی اور 107 سینئر بنچز ہیں،تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افراد کو مڈل ٹیمپل کا بنچ ماسٹر بنایا جاتا ہے ،مڈل ٹیمپل میں 172 اعزازی بنچرز بھی شامل ہیں ،پرنس آف ویلز کا شاہی بنچ بھی ان میں شامل ہے،اعزازی بنچ کا انتخاب مڈل ٹیمپل کے اعلیٰ حکام کی صوابدید پر ہوتا ہے۔

پہلی دفعہ کسی پاکستان جج کو اس اعلی ترین تعلیمی درسگاہ میں بطور بنچ ماسٹر منتخب کیا گیا ہے ،یہ درسگاہ 14 ویں صدی میں قائم ہوئی تھی اور برطانیہ کی چار انز میں سے قدیمی ان ہے،قاضی فائز عیسی لندن میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں شرکت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:زین قریشی نے استعفیٰ دیدیا

مزیدخبریں