مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے

Oct 26, 2024 | 23:53:PM
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ 
نواز شریف براستہ دبئی لندن پہنچے ہیں، نواز شریف کا جہاز لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہم ملاقاتیں پلان کا حصہ ہیں، نواز شریف نے پیر کو امریکہ کے لئے روانہ ہوجانا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف امریکہ میں میڈیکل چیک اَپ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں 4 دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: