2روز بعد ہی نئی نویلی دلہن نے طلاق مانگ لی۔۔وجہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

Sep 26, 2021 | 00:54:AM
شادی کے ،دوروز،بعد،ہی،دلہن ،نے طلاق ماگ لی
کیپشن: طلاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)سعودی عرب میں طلاق کا ایک انوکھا ترین کیس سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایک سعودی خاتون نے شادی کے صرف دو روز بعد ہی طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ طلاق کے مطالبے کا سبب یہ انکشاف تھا کہ خاتون کا شوہر "گنجا" ہے۔میڈیا رپو رٹس کے مطابق شوہر نے اس کیس کے حوالے سے وکیل سے مشاورت طلب کی اور ساتھ ہی یہ بات معلوم کی کہ گنجے پن کو کس حد تک شوہر کی خامی شمار کیا جاتا ہے۔

جس پر قانونی مشیر نے واضح کیا کہ اگر شوہر میں نفرت انگیز اور ٹھوس عیب کا انکشاف ہو مثلا دیوانہ پن، برص، جذام یا اعضا کا مرض وغیرہ تو بیوی فسخِ نکاح کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتی ہے، تاہم گنجا پن کوئی ٹھوس عیب نہیں ہے۔جس پر شوہرنے قانونی چارہ جوئی کا سو چنا شرو ع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ساہیوال۔۔ سہیلی کی ماں نے 16 سالہ حافظہ سے اجتماعی زیادتی کروادی۔۔سنسنی خیز انکشافات