(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 42 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک ہزار 780 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے تازہ اعداوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 566ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 712 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح3.98 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4199مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی مقامات پر شرمناک حرکات۔۔سزا ملنے کے بعد نوجوان جوڑے نے کیا کیا جانیے