شادی کا لالچ۔۔ سینکڑوں لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کرلاکھوں کا چونا لگانے والا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ نوسرباز نے خاتون کو لوٹ لیا مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کے شہر پونے میں پیش آیا جہاں ایک نوسرباز نے شادی کا جھانسہ دیکر100 سے زائد خواتین کو لاکھوں کا چونا لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پونے کے علاقے چنئی کے ایک 32 سالہ نوجوان نے پونے اور پمپری چنچواڑ سمیت کئی ریاستوں کی سینکڑوں لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسایا اور شادی کا جھانسہ دے کر کنگال کردیا،ملک کی مختلف ریاستوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمت پیشہ افراد ، تاجروں اور بیوہ ، طلاق شدہ خواتین کو شادی کی ویب سائٹ کے ذریعہ شادی کا لالچ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایک متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے نوسرباز کو پکڑا،ملزم پریم راج پہلے میٹرو منی ویب سائٹ کے ذریعے خواتین سے جان پہچان بڑھاتا تھا۔ پھر شادی کا جھانسہ دے کر انہیں لوٹنے کا کام کرتا تھا ۔
نوسرباز نےایک خاتون نے بتایا کہ وہ ریلوے کنٹریکٹر ہے ، لاک ڈاؤن میں اسے بل نہیں ملا ، ملازمین کو تنخواہ دینا پڑتی ہے ، ایسا بہانہ بنا کر 12 لاکھ کا دھوکہ دیا ۔ خاتون کو چنئی بلایا اور جعلی شادی فارم پر دستخط کرکے رجسٹر یشن کرایا اور کہا کہ اب تم میری بیوی ہو ، ہندوستان میں کسی اور سے شادی نہیں کر سکتی۔ اپنے نام پر 80 لاکھ کا بینک قرض لے کر دو ، جب خاتون نے انکار کیا تو اس نے دھمکی دینا شروع کر دیا ۔ جب خاتون نے اس سے اپنے12 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تو اس نے ٹال مٹول شروع کردی ۔
یہ بھی پڑھیں: انتہائی شرمناک حرکت۔۔ سوشل میڈیا سٹار لڑکی گرفتار
اسی دوران چنئی سے تعلق رکھنے والی ایک اور متاثرہ خاتون نے پمپری چنچواڑ کی خاتون سے فون پر بات کی اور وہ بھی اس دھوکہ دہی کا شکار بن گئی ۔ پھر خاتون نے نگڈی پولیس میں شکایت درج کرائی۔ نگڈی کے پولیس نےملزم کو پکڑنے کے لئے جال بچھایا ۔ خاتون نے بہانے سے ملزم کو چنئی سے بلایا اور پونے ائیرپورٹ سے باہر آتے ہی اسے گرفتار کر لیا ۔ دو خواتین نے شکایت درج کرائی ۔ ایک سے 14 لاکھ روپے دوسرے سے 20 ہزار روپے اینٹھے تھے ۔ چنئی میں ایک خاتون کو دھوکہ دیا اور اس سے 98 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ۔
پولیس نے ملزم سے 7 موبائل ، 13 سم کارڈ ، 4 اے ٹی ایم کارڈ ، 2 پین کارڈ ، 2 آدھار کارڈ ، 2 ڈرائیونگ لائسنس ضبط برآمد کئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹ میں بچے کو دودھ پلانے والی خاتون کیساتھ شرمناک سلوک۔۔ہوا کیا جانیے