(24نیوز)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ویب سائٹ سائبر حملے کے بعد ٹیکنیکل ایشو کا شکار ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو گوشوارے داخل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،آئی آر ایس میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے پر ویب سائٹ ٹیکنیکل خرابی کا شکار ہے،پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر ٹیکس ماہرین نے بھی ٹیکنیکل ایشو کی نشاندہی کردی ۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ویب سائٹ انتہائی سست روی کا شکار ہے،سائبر حملے کے بعد ایف بی آر کی ویب سائٹ 15 روز تک ٹیکنیکل ایشو کا شکار رہی، ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیکس گزاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 90 روز کی توسیع کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین کی 7بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،3افراد جاں بحق، 50زخمی