6 سالہ بچے نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا..وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Sep 26, 2021 | 11:02:AM

 (ویب ڈیسک)اکثر دیکھا گیا ہے بچے چھوٹی چھوٹی باتوں پر آپس میں لڑ پڑتے ہیں مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا  اسی طرح کا ایک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں6 سالہ بچے نے کارٹون دیکھ کر چھوٹے بھائی کوقتل کردیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ مصر کے علاقے الھرم میں پیش آیا جہاں 6سالہ مارفن نے معمولی جھگڑے پر اپنے 4 سالہ بھائی جسٹن کا گلہ چھری سے کاٹ دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب ہم نے بچے سے اپنے بھائی کو مارنے کی وجہ پوچھی تو اس نے روتے ہوئے بتایا کہ کارٹونز میں دیکھایا گیا کہ جب کوئی گلے پر چھری پھیرتا ہے تو وہ کردار بعد میں کھڑے ہوجاتے ہیں، میں یہی سمجھا کہ ایسا کرنے سے بھائی اٹھ کھڑا ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے بچے کی ماں نے بتایا کہ وہ کسی کام سے ہمسائے کے گھر گئی ہوئی تھی، دونوں بھائی گھر میں کھیل خود میں مصروف تھے کہ اس دوران دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا، اس کے بعد مارفن کچن سے چھری لایا اور بھائی کے گلے میں پھیر دی۔ والدہ نے بتایا کہ جب میں گھر میں داخل ہوئی تو مارفن خون سے لت پت اپنے بھائی کے پاس بیٹھا اسے اٹھانے کی کوشش میں لگا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں شادی کا لالچ۔۔ سینکڑوں لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کرلاکھوں کا چونا لگانے والا گرفتار
 طبی امداد کیلئے بچے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر وں نے موت کی تصدیق کی۔ بچے کے والدین اور پڑوسی کے بیان قلمبند ہونے کے بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے بچے اور اس کے والدین کو رہا کردیا۔

دیکھا جائے تو اس میں غلطی بچوں کی نہیں ہے  کیونکہ بچوں کو اتنی سمجھ نہیں ہوتی ،ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بچوں پر پوری توجہ دیں۔

مزیدخبریں