حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آج سےشروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آج سےشروع ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی کے بعد کیا جائے گاجبکہ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ اور ڈی جی اوقاف سمیت دیگر رسم چادر پوشی میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے ٹریفک پولیس نے متبادل راستے فراہم کرنے سمیت ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ بھاٹی سے ٹیکسالی گیٹ تک گرین بیلٹ اور پارک میں شامیانے لگا دئیے گئے ہیں۔ دربار میں آنے والے زائرین کے لیے ویکسی نیشن سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ3 روزہ تقریبات میں زائرین کے لیے لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،3 جاں بحق 8زخمی