کشتی الٹنے سے 22 افراد ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں بڑا حادثہ ، کشتی الٹنے کے باعث 22 افراد ندی میں ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق کشتی الٹنے کی خبر پھیلتے ہی آس پاس کے علاقوں کے گاوں والے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس انتظامیہ کے کو بھی اطلاع دی گئی۔ گاوں والوں نے ندی میں ڈوبے لوگوں کی تلاش شروع کر دی۔ ابھی تک ندی سے صرف ایک لاش برآمد ہونے کی خبر ہے۔ وہیں پانچ دیگر لوگوں کو پانی سے نکال کر علاج کے لئے قریبی ہسپتال میں بھیجا گیا ہے۔
شکار گنج تھانے کے گوڑھیا علاقے میں ہوئے کشتی حادثے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ انتظامیہ کشتی میں صلاحیت سے زیادہ لوگوں کے سوار ہونے اور حادثہ کے دیگر پہلوؤں کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں ندی سے پار کرنا عام بات ہے۔ اسی ضمن میں آج بھی لوگ سکرہنہ ندی پار کر رہے تھےجس دوران یہ حادثہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان جوڑے سےایسا کیا برآمد ہوا کہ دیکھ کرپولیس دنگ رہ گئی