خواتین کے سمارٹ فون اور میک اپ استعمال پر پابندی عائد

Sep 26, 2021 | 13:54:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بناؤ سنگھار کے بغیر خواتین خود کو ادھورا سمجھتی ہیں لیکن یمن کے علاقے حوثی ملیشیا نے صوبے صنعاء میں دلچسپ معاہدہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گاؤں میں خواتین کو سمارٹ فون اور میک اپ کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر ایک دستاویز شیئر کی جارہی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ وہاں کی مقامی خواتین سمارٹ فون کا استعمال نہیں کریں گیں، صرف یہ ہی نہیں دستاویز کے مطابق اگر کوئی خاوند اپنی بیوی کو موبائل فون لاکر دے گا تو اسے ایک 2 لاکھ یمنی ریال کے ساتھ ساتھ ایک عدد گائے کا جرمانہ عائد ہوگا۔

دستاویز میں یہ بات بھی منظور کی گئی کہ شادی میں جانے والی لڑکیاں میک اپ کا استعمال نہیں کریں گیں اور انہیں بغیر کسی محرم ٹیکسی میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حوثیوں نے صنعاء صوبے اور اپنے زیر قبضہ علاقوں میں خواتین کی آزادی کو نشانہ بنانے اور اسے کچلنے کے حوالے سے اپنے ناپاک عزائم کو تیز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کے شادی کے دعوے پر مبینہ شوہر کا اہم بیان بھی سامنے آ گیا
 

مزیدخبریں