ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Sep 26, 2021 | 15:45:PM
چینی
کیپشن: ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی ،درآمدی چینی کی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25.15 روپے فی کلو مہنگی،ٹی سی پی کو درآمدی چینی پورٹ پر 109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی،اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریبا 33.25 روپے کلو مہنگی ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی،قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا ۔

گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو میں پڑی ،حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 84.75 روپے فی کلو مقرر کیا ہے،حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89.75 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      محمد حفیظ بیمار۔۔۔۔ جاری ٹورنا منٹ چھوڑ کر واپس لاہور کیلئے روانہ