ایم ڈی کیٹ کا معاملہ ۔۔۔ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے

Sep 26, 2021 | 16:03:PM

(24نیوز)میڈیکل میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء نے ڈی چوک پر احتجاج شروع کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق میڈیکل میں داخلہ لینے والےطلباء کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے،پی ایم سی کی جانب سے ہمیں فیل کیا گیا ہے ،طلباءنے الزام لگایا ہے کہ تین دن پی ایم سی کے باہر احتجاج کیا پر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے  ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں  لاکھوں طلباء سے نا انصافی کی گئی ہے،پی ایم سی ایم ڈی کیٹ امتحان میں میرٹ کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:      محمد حفیظ بیمار۔۔۔۔ جاری ٹورنا منٹ چھوڑ کر واپس لاہور کیلئے روانہ

مزیدخبریں