(24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فورسز نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کےدوران شہید کیا۔بانڈی پورہ کے علاقے میں بھارتی فورسز کا محاصرہ اور سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔
دوسری جانب مودی سرکار کے ظالمانہ اقدام کےخلاف وادی میں سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان گلاب آج بھارت کے ساحل سے ٹکرائے گا