(مانیٹرنگ ڈیسک) پیر والا میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کے بال اس لئے کاٹ ڈالے کہ وہ سکول جانےکے لئے بضد تھی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کے سر کے بال کاٹ دیے، بیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول جانے کی ضد کی تو والد نے چچا کے ساتھ مل کرمیرے بال کاٹ دیے۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ واقعے کےبعد میں گھر سے بھاگ کراپنی والدہ کےپاس شجاع آباد آگئی ،متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ والدین کے درمیان کئی سال قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع اب تک پولیس کو نہیں دی گئی ہے، درخواست ملنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا معاملہ ۔۔۔ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے