بلوچستان میں دوسرے دن بھی دہشت گردی۔ شر پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ۔ ایک سپاہی شہید۔ 2 زخمی

Sep 26, 2021 | 18:19:PM
مچھ، دہشتگردوں، چوکی پر حملے، سپاہی شہید
کیپشن: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں دوسرے دن بھی دہشت گردی۔ مچھ میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سپاہی شہید جبکہ دو جوان زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کا فرنٹیئر کور بلوچستان کے اہلکاروں نے بھر پور انداز میں جواب دیا ۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج بیرونی عناصر کے اسپانسر شدھ دہشتگردوں کے ایسے بزدلانہ حملوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کو ملک میں مشکلات کے بعد حاصل ہونے والے امن کو کسی بھی صورت سبوتاژ کرنے نہیں دیا جائےگا۔
 یاد رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ضلع مستونگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں درینگڑھ میں کئی وارداتوں میں انتہائی مطلوب کالعدم تنظیم داعش کا اہم کمانڈر ممتازعرف پہلوان مارا گیا۔ فورسز ذرائع کے مطابق فورسز نے ضلع مستونگ کے علاقے کانک میں واقعہ کلی محراب کے قریب ایک مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں ممتاز عرف پہلوان ہلاک ہوا۔چھاپہ کے وقت کمانڈر گھر میں اکیلا تھا۔اسلحہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ فورسز ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد جولائی 2018میں شہید میر سراج رئےسانی پر درینگڑھ میں ہونے والے خود کش حملے، رواں سال مچھ میں ہزارہ بردار ی سے تعلق رکھنے والے 10کان کنوں کے قتل سمیت کئی دیگر وارداتوں کا سرغنہ تھا ۔ بلوچستان حکومت نے اسکے سر کی قیمت بھی 20لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔
۔

یہ بھی واضح رہے کہ ہفتے کی صبح بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں4 جوان شہید ہو ئے تھے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی