اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک) 15 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے والے بالی وڈ کےمعروف اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو آج (اتوار ) ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم کاماہرہ خان کے ساتھ نیا گانا ’ اجنبی‘ یو ٹیوب پر چھاگیا۔۔ویڈیو وائرل
عامر خان اور کرن راؤ کے ہمراہ ان کا 9 سالہ بیٹا ’آزاد‘ بھی تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں لنچ کے لیے آئے تھے۔ ان کے ساتھ سکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔جس کے بعد عوام اور سو شل میڈیا پہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ دونوں پھر سے ایک ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوری خان کی بلیک واٹر بوتل کے ساتھ ویڈیو وائرل ۔۔یہ فی لیٹر کتنے میں فروخت ہوتا ہے،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
یا د رہے کہ 3 جولائی کو اداکار عامر خان اور کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد اچانک علیحدگی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔علیحدگی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں دونوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں اور علیحدگی کے باوجود ہم ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر ذاکر نائک کو بہو کی تلاش
View this post on Instagram