جنرل اسمبلی اجلاس: وزیراعظم عمران خان کا ایک اور اعزاز، مودی اور جوبائیڈن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ دیکھے اور سنے جانیوالے عالمی رہنما بن گئے ،وزیراعظم عمران خان نے ویوورشپ میں بڑے عالمی رہنماﺅں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے آفیشل چینل پر عمران خان کی تقریر کو سب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا،امریکی صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ویورشپ میں پیچھے رہ گئے،چین ، برطانیہ، سعودی عرب ،قطر، نیوزی لینڈی اور بنگلہ دیش کے سربراہان بھی پیچھے،جرمنی ،فرانس ،روس ،ملائیشیا اور آسٹریلیا کے سربراہان کی وویورشپ بھی کم رہی۔
یہ بھی پڑھیں: متھن چکرورتی کی بہو نے اپنی سالگرہ پر دکھایا نیا روپ ۔۔تصاویر وائرل
یو این کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد ویوز کے ساتھ عمران خان پہلے نمبرپر،بھارتی ہم منصب نریندر مودی ایک لاکھ 89 ہزار ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر،امریکی صدر جوبائیڈن 69 ہزار ویوز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔
چینی صدر 62 ہزار کیساتھ چوتھے، برطانوی ہم منصب 47 ہزار کے ساتھ 5 ویں ،ایرانی صدر کا45 ہزار ویوز کیساتھ چھٹا، ترک صدر27 ہزار کیساتھ 7 ویں نمبر پرہیں،نیوزی لینڈکی وزیراعظم کو 9 ہزار اور سعودی کنگ کو 8 ہزار لوگوں نے دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کاماہرہ خان کے ساتھ نیا گانا ’ اجنبی‘ یو ٹیوب پر چھاگیا۔۔ویڈیو وائرل