(مانیٹر نگ ڈیسک) دولت بھی کیا چیز ہے، کبھی کبھی کچھ ضمیر فروش لو گ پیسے کےلیے ایسی شرمناک ترین حرکت کر دیتے ہیں کہ کانوں کو ہاتھ لگانا پڑ جا تا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصر ی صوبہ الشرقیہ کے ایک گاوں میں پیش آئے واقعہ نےمقامی لو گوں کو شرم سے پانی پانی کر دیا۔ پیسے کا لالچی 40 سالہ مصری شخص چند لاکھ روپے کی شرط جیتنے کیلئے شرم و حیاء کو مکمل طور پر بھول گیا۔
یہ بھی پڑھیں: متھن چکرورتی کی بہو نے اپنی سالگرہ پر دکھایا نیا روپ ۔۔تصاویر وائرل
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ایک مویشی فروش ہے جو مالی طور پر مستحکم ہونے کے باوجود پیسے کا لالچی ہے۔ اس نے اپنے دوست کیساتھ شرط لگائی کہ اگر وہ برہنہ ہو کر پورے گاوں میں گھوم لے تو پھر اسے 25 ہزار مصری پاونڈ ادا کرنا ہوں گے۔ شرط لگانے کے بعد یہ مویشی فروش برہنہ ہو کر پورے گاوں کا چکر لگانے کیلئے نکل پڑا۔یہ دیکھ کر لوگ شرم و حیاء اور خوف کے مارے اپنے گھروں میں گھس گئے، جبکہ کئی لوگوں نے اس شخص پر کپڑا ڈالنے کی کوشش بھی کی، لیکن اس مویشی فروش نے کسی شخص کو اپنے قریب نہ پھٹکنے دیا۔
بعد ازاں شرط جیتنے کے دعوے پر اس شخص نے اپنے دوست سے طے شدہ رقم حاصل کی اور پھر برہنہ حالت میں ہی اپنے گھر کے سامنے بیٹھ کر رقم گنتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔۔