قومی ترانے سے متعلق وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی کا بڑا فیصلہ

Sep 26, 2021 | 20:07:PM

(مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے ، قومی ترانہ جدید ساز اور نئی آواز کے ساتھ ریکارڈ ہوگا۔ نئی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وزارت اطلاعات کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان جاوید جبار اور ارشد محمود نے شرکت کی۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی ترانہ نئے سرے سے ریکارڈ کیا جائے گا۔نئی ریکارڈنگ میں جدید آلات کا سہارا لیا جائے گا۔ نئی ویڈیو ریکارڈنگ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر کو شامل کیا جائے گا۔ نیا ترانہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔

یا د رہے کہ  1954 کے بعد پہلی بار قومی ترانے کی ریکارڈنگ کے حوالے سے تبدیلیاں کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ترانے کی نئی ریکارڈنگ میں دوست ممالک کے آرکسٹراز سے بھی مدد لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔۔

مزیدخبریں