(24 نیوز)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کسی جماعت کے مطالبے کی کوئی حیثیت نہیں ، صاف اور شفاف الیکشن کرانے الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ماضی میں پرانے نظام کے تحت ہونے والے الیکشن پر دھاندلی کے الزامات لگتے رہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہی شفاف الیکشن کی ضامن ہے، اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرے لیکن نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر حکومت کا ساتھ دے۔
فرخ حبیب کا کہناتھا کہ شہباز شریف کس بات کی خوشی منارہے ہیں،کنٹونمنٹ کے الیکشن میں سندھ، کے پی کے، بلوچستان میں انکی جماعت کا صفایا ہوگیا ہے،انکی جماعت سکڑ کر ایک ریجن کی جماعت بن چکی ہے۔ن لیگ کی پرانا وطیرہ ہے جہاں سے الیکشن جیت جائیں وہ شفاف، جہاں سے شکست پائیں وہاں دھاندلی کا واویلا شروع کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے کنٹونمٹس میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی پہلے نمبر پر ہے،اگر تھوڑی سی بھی اخلاقی جرأت شہباز شریف میں ہوتی تو اس بات کا ضرور اعتراف کرتے کہ پہلے نمبر پر پی ٹی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2روز بعد ہی نئی نویلی دلہن نے طلاق مانگ لی۔۔وجہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی
وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ کسی جماعت کے مطالبے کی کوئی حیثیت نہیں ، صاف اور شفاف الیکشن کرانے الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ماضی میں پرانے نظام کے تحت ہونے والے الیکشن پر دھاندلی کے الزامات لگتے رہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہی شفاف الیکشن کی ضامن ہے، اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرے لیکن نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر حکومت کا ساتھ دے۔
یہ بھی پڑھیں: بے با ک بالی وڈ ادا کا رہ دیشا پٹانی کی مالدیپ کےساحل سمندر پر مستیاں
فرخ حبیب نے کہاکہ 2018 میں پی ٹی آئی کو شکست دینے والے اب 2023 کے الیکشن میں شکست کے خواب دیکھ رہے ہیں،انشااللہ ناکامی اورشکست 2023 میں بھی انکا مقدر بنے گی،ان کا کہناتھا کہ باریاں لگانے والوں نے ملکی خزانے کو بےدردی سے لوٹا، پہلے مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس بھی یہ ہی گئے، شہباز شریف صاحب، حکومت پر تنقید سے پہلے اپنی ضمانت پر لندن بھاگا کر لے جانے والے بھگوڑے بھائی کو واپس لائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ساہیوال۔۔ سہیلی کی ماں نے 16 سالہ حافظہ سے اجتماعی زیادتی کروادی۔۔سنسنی خیز انکشافات